جسٹس (ر) ناصر الملک کی نگران وزیراعظم نامزدگی کاخیر مقدم کرتے ہیں، صدر مجلس عمل پنجاب

84

لاہور (وقائع نگار خصوصی) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ جسٹس(ر)ناصر الملک کوبطورنگران وزیراعظم نامزدکرنے کے فیصلے کاخیر مقدم کرتے ہیں اور امید ظاہرکرتے ہیں کہ نگران وزیر اعظم آئین وقانون کے مطابق ملک میں شفاف اورمنصفانہ انتخابات کاانعقاد یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ جسٹس(ر)ناصر الملک متوازن شخصیت کے مالک اور بے داغ کردار کے حامل ہیں ان کابطورنگران وزیر اعظم کے لیے انتخاب کیاجاناخوش آئند ہے۔انتخابات کے انعقاد میں ایسی شخصیت ہی کی ضرورت تھی جو غیر متنازع ہو۔اس فیصلے سے پارلیمان نے اچھی روایت قائم کی ہے۔ حکومت اور اپوزیشن نے ثابت کردیا ہے کہ جمہوریت پر کسی قسم کی کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔