پاکستانی سمندر سے نایاب ’آرا‘ مچھلی مردہ حالت میں برآمد

906

پاکستانی سمندرسے نایاب ’آرا‘ مچھلی مردہ حالت میں برآمد ہوئی ہے۔ماہی گیروں نے دعویٰ کیا ہے کہ 15 فٹ لمبی آرا مچھلی مردہ حالت میں کاجھر اور ترچان کے سمندر سے ملی، آرا فش کو ابراہیم حیدری میں نیلام کردیا گیا۔

ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق 15 فٹ لمبی اور 1320 کلو گرام وزنی آرا مچھلی کو کرین کی مدد سے بوٹ پر لایا گیا جسے ابراہیم حیدری میں 90 ہزار روپے میں نیلام کردیا گیا۔

ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں آرا مچھلی کی نسل معدومی کے خطرے سے دوچار ہے، آرا مچھلی نایاب ترین آبی جانوروں کے گروپ سے تعلق رکھتی ہے، پاکستان میں آرا مچھلی کی تین اقسام پائی جاتی ہیں۔