رمضان کے مہینے میں بھی فیصل آباد کے عوام بجلی سے محروم ہیں، میاں زبیر لطیف

81

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی114کے امیر میاں زبیر لطیف، جنرل سیکرٹری چودھری نوید اسلم، نائب امیر میاں عبدالستار بیگا، رانا نعیم اکرم اور دیگر نے کہا ہے کہ غربت، مفلسی اور بے راہ روی کی بنیادی وجہ ناانصافی، بدامنی اور فساد پر مبنی معاشرہ ہے، غریب کو اس کا حق دینے کے بجائے اس کا استیصال کیا جاتا رہا ہے، حکومتی اختیارات ان لوگوں کے پاس ہیں جو لوگوں میں عدل و انصاف نہیں کرتے، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ نہیں کرتے، شہر میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے، رمضان المبارک کے مہینے میں بھی شہریوں کو بجلی سے محروم کیا ہوا ہے۔