پاکستان عالمی سطح پر فلسطین میں دیر پا امن کے قیام کے لیے آواز اٹھائے، ہاجرہ جمیل

172

پشاور (وقائع نگار خصوصی) اسلامی جمعیت طالبات پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کی ناظمہ ہاجرہ جمیل نے کہا ہے کہ فلسطین میں صیہونی لابی کے ہاتھوں جاری ظلم وستم اور مسلم نسل کشی سے پوری دنیا واقف ہے، پچھلے ماہ سے اس میں شدید اضافہ کرکے فلسطینی مسلمانوں پر عرصہ زندگی تنگ کردیا گیا ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سحر وافطار فلسطینی مسلمان گولیوں اور بموں کے شور اور اس سے پھیلی آگ کے سائے میں کررہے ہیں۔ ان تمام حالات کے مد نظر ہم مسلمانوں کی ذمے داری بنتی ہے کہ ہم فلسطین میں جاری اس ظلم کیخلاف آواز اٹھائیں۔ حکومت پاکستان عالمی سطح پر فلسطین میں دیر پا امن کے قیام کے لیے آواز اٹھائے اور مسلمانوں کے قبلہ اول کی آزادی اور وہاں پر قیام امن کے سلسلے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے۔