ن لیگی حکومت نے قوم پر قرضوں کے پہاڑ کھڑے کردیے 

102

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) متحدہ مجلس عمل کے رہنما اور امیدوار این اے 109 سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے قوم پر قرضوں کے پہاڑ کھڑے کردیے ہیں۔ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہورہی ہے اور پاکستانی حکومت لیوی ٹیکس اور ایڈجسٹمنٹ کے نام پر قیمتیں بڑھا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال رہی ہے۔ حکمران خود قربانی دینے کے بجائے عوام کی رگوں سے خون کا آخری قطرہ نچوڑنا چاہتے ہیں۔ سینیٹ کمیٹی میں گردشی قرضے 573 ارب روپے ہونے کا انکشاف لمحہ فکر ہے، اس وقت ہر پاکستانی ایک لاکھ چوبیس ہزار روپے کامقروض ہے۔ عوام کے مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایم ایم اے کو موقع ملاتو اللہ اور اس کے رسولؐ کے نظام کے تابع معاشی پالسی مرتب کریں گے۔ غیر ملکی دباؤ پر بننے والی پالیسیاں غلامی کی زنجیر ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ عالمی اداروں کی غلامی سے نجات حاصل کی جائے۔ انہوں اللہ اوراس کے رسولؐکو راضی کرنے کے لیے سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے گا۔ اس نظام نے ملک وقوم کوغیروں کا محتاج بنا دیا ہے، جس سے دشمن قوتوں کے حوصلے میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ لوگوں کو دووقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔ ملک کی 40 فیصد آبادی سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ 2018ء کے انتخابات میں ملک وقوم کو متحدہ مجلس عمل جیسی صالح، باکردار قیادت کی ضرورت ہے جوحقیقی معنوں میں عوام کی فلاح وبہبود اورملکی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنائے۔