ہیڈنگلے ٹیسٹ: پوری پاکستانی ٹیم 174 رنز پر پویلین لوٹ گئی

204

لیڈز (مانیٹرنگ ڈیسک) دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام دکھائی دی اور پوری ٹیم 174 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں پہلے دن کے اختتام تک انگلینڈ نے 2 وکٹ کے نقصان پر 106 رنز بنالیے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور یکے بعد دیگرے پاکستان کے بلے باز پویلین لوٹتے رہے ایک موقع پر 79 رنز پر 7 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہوجانے پر ٹیم کے لیے 100 رنز بھی بنانا مشکل دکھائی دے رہا
تھا تاہم شاداب خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی جب کہ حسن علی نے بھی 24 رنز بناکر ان کا بھرپور ساتھ دیا، شاداب خان 56 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔گرین شرٹس کی جانب سے امام الحق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جبکہ اظہر علی 2 حارث سہیل 28، اسد شفیق 27 ،کپتان سرفراز احمد 14 بابر اعظم کی جگہ ڈیبیو کرنے والے عثمان صلاح الدین 4،، فہیم اشرف صفر اور محمد عامر نے 13 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈریسن، اسٹورٹ براڈ اور کرس ووکس نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔