راولپنڈی، پرامن امتحانات پر نگران امتحانی امور کو خراج تحسین

191

راولپنڈی (جسارت نیوز) آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان نے کہا ہے کہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہونے والے جماعت نہم، دہم، گیارہویں اور باریں جما عت کے سالانہ امتحانات کے پرامن انعقاد ہواور ان امتحانات میں بوٹی مافیا کیخلاف کیے جانے والے اقدامات پر نگران امتحانی امور پروفیسر غلام احمد جھگڑ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، تعلیمی شعبے میں ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، وہ جہاں بھی تعینات رہے اس ادارے کی بہتری کے لیے دن را ت کا م کرتے رہے ہیں۔ اب بطور نگران امتحانی امور راولپنڈی بورڈ تعیناتی کے بعد بھی انہوں نے بورڈ کے امتحانی نظام میں بے شمار تبدیلیاں کی ہیں، جس کے ثمرات اب حاصل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی تعلیمی بورڈ میں مستقل چیئرمین کی اشد ضرورت ہے، جس کے لیے پروفیسر غلام محمد جھگڑ کے علاوہ کوئی مناسب امیدوار نہیں ہے۔ اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تعلیمی بورڈ کی بہتری کے لیے انہیں بطور مستقل چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ تعینات کیا جائے۔