روزہ حسن انسانیت اور خدمت خلق کا درس دیتا ہے، رائے اکرم 

159

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) متحدہ مجلس عمل کے صوبائی امیدوار پی پی 115 رائے اکرم خاں کھرل، امیر جماعت اسلامی چودھری سلیم گجر، جنرل سیکرٹری محمد بلال انور، میاں افتخار علی اور دیگر نے کہا کہ روزہ حسن انسانیت اور خدمت خلق کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں۔ اگر کوئی فرد اس ماہ مقدس میں تزکیہ کرلیتا ہے تو اس کو دنیا اور آخرت کی کامیابی کی نوید دی جاتی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے معمولات کو اس طرح سے ترتیب دیں کہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور معصیت کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرسکیں۔ رمضان میں انفرادی عبادات کو روز مرہ کا معمول بنائیں اور اپنی زندگی کو سیرت طبیہ کے مطابق ڈھالیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ رمضان المبارک شدید گرمی کے موسم میں آیا ہے اور الیکشن بھی آرہے ہیں، ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کے بندوں تک اپنی دعوت کو پہنچانے کی ذمے دار ی بھی ادا کرنی ہوگی۔