آلودہ پانی کی فراہمی

126

نیوکراچی سیکٹر 11 ڈی یونین کونسل 09 میں عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ پانی کی منصفانہ تقسیم تو کی جائے، لیکن جب پائپ لائنوں اور والو کا یہ حال ہوگا تو تقسیم کیسے ہوگی۔ امام بارگاہ عزاخانہ زہرا سے متصل گورنمنٹ اسپتال کے آگے موجود پانی کا والو اپنی کہانی آپ بتارہا ہے۔ اگر شہر میں پانی کا بحران ہے، تو آخر ان ٹینکروں کو پانی کہاں سے دستیاب ہو رہا ہے؟ آج کراچی کا تقریباً 88 فی صد پانی پینے کے قابل نہیں، جس پر عدلیہ نے بھی ایکشن لیا ہے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کو کہا ہے، لیکن اب بھی ہم پانی کو ترس رہے ہیں۔ ہم علاقہ مکینوں کا حکومت اور بلدیاتی اداروں سے یہ مطالبہ ہے کہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کروائیں۔
خطیب احمد، جامعہ کراچی