رمضان کا احترام کیا جائے

121

رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے اس کے احترام و تقدس کا خیال رکھنا ہر مسلمان کا فرض اوّلین ہے لیکن نہ جانے کیوں الیکٹرونک میڈیا اپنے آپ کو اس سے مبّرا سمجھتا ہے، سحر و افطار کے دوران نیم عریاں اور بے ہودہ اشتہارات دکھائے جاتے ہیں جب کہ ہمارے ادارے پیمرا نے رمضان سے پہلے ضابطہ اخلاق بنایا تھا کہ سحر و افطار میں اس مہینے کا احترام کیاجائے گا لیکن اس پر عمل صفر رہا ہے۔ ہماری ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ وہ ماہِ المبارک کا احترام کرائے، صرف زبانی دعوے نہیں عملی طور پر کرائے۔
نصرت بشیر، غازی گلی صدیق وہاب روڈ کراچی