ملک ریاض بحریہ ٹاؤن کراچی پر توجہ دیں

149

ملک ریاض ایک خوش نصیب انسان ہیں جن پر قدرت بے پناہ مہربان ہے۔ بحریہ ٹاؤن ان کا ایک عظیم کارنامہ ہے، ملک صاحب ایک مال دار ہونے کے ساتھ انسان دوست بھی ہیں جو اپنے اسٹاف کی ضروریات کا بھی خیال رکھتا ہے۔ ہمارے ملک کے طاقتور اور بااثر شخص ریاض ملک سے میری درخواست ہے کہ وہ بحریہ ٹاؤن کراچی پر توجہ دیں، آپ نے لوگوں کو روزگار فراہم کیا مگر BTK میں موجود افسران اپنی من مانی کررہے ہیں۔ HR کو ضرورت سے زیادہ اختیار دے دیا گیا ہے یہ جس کو چاہتے ہیں نوکری پر رکھتے ہیں، جس کو چاہتے ہیں نوکری سے نکال دیتے ہیں۔ ایک اطلاع کے مطابق پرچیزمیں بھی کرپشن کا سلسلہ جاری ہے، 100 روپے کی چیز 2 سو روپے میں خریدی جارہی ہے اور سو روپے کمیشن کے لیے جارہے ہیں۔ ملک ریاض تو اپنے عملے پر بھروسا کرتے ہیں مگر ان کا عملہ ان کو چونا لگا رہا ہے۔ میرا بیٹا محمد شایان خان 8 ماہ سے وہاں نوکری کے لیے چکر لگاتا رہا ایک دن HR سے کال آئی کہ آپ نوکری کے لیے BTK آجائیں وہ 3 سواری بدل کر بحریہ ٹاؤن کراچی پہنچ گیا انہوں نے کہا کہ 3 دن کے بعد آپ کا کارڈ بن جائے گا۔ تنخواہ 16 ہزار، وہ بہت خوش تھا مگر 3 دن کے بعد HR والوں نے کہا کہ ابھی ہمیں آپ کی ضرورت نہیں ہے آپ کل سے نہیں آئیں۔ ملک ریاض صاحب یہ سب آپ کے علم میں ہے یا نہیں، آپ قوم کو چونا لگارہے ہیں آپ کے ملازم آپ کو چونا لگارہے ہیں۔
ڈاکٹر شجاع صغیر خان