قلات‘6 قبائلی سرداروں پر مشتمل اتحاد بننے سے قبل ہی ٹوٹ گیا

242

قلات (آن لائن) قلات میں6 قبائلی سرداروں پر مشتمل اتحاد بننے سے قبل ہی ٹوٹ گیا۔ ذرائع کے مطابق قبائلی سرداروں کے اتحاد کی کوئی حیثیت نہیں‘ اگلے چند روز میں سرداروں کے اتحاد سے مزید ایک، دو سردار الگ ہو جانے کا امکان ہے‘ 6 قبائلی سرداروں کا اتحاد ذاتی مفادات کا بھینٹ چڑھ گیا۔ عمرانی قبیلہ کے سربراہ سردار غلام حسین عمرانی نیہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے قلات کو پسماندہ رکھنے اور قلات کے حقوق غصب کرنے والوں کے خلاف اتحاد کیا تھا اور ہم
نے یہ بھی فیصلہ کیا تھا کہ قلات کی نمائندگی کو ترجیح دی جائے گی مگر ہمارے دیگر ساتھی اپنے کیے ہوئے وعدے سے منحرف ہو گئے اور یوں یہ اتحاد بننے سے قبل ہیذاتی مفادات کا بھینٹ چھڑ گیا انہوں نے کہا کہ میں جمعیت علما اسلام میں تھا اور اب بھی جمعیت کا حصہ ہوں‘ میں اس نام نہاد قبائلی سرداروں کے اتحاد سے الگ ہو نے کا علان کرتا ہوں۔