پاکستان میں معاشی ایمرجنسی کے حالات پیدا ہو رہے ہیں، شیخ رشید

107

راولپنڈی( آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ پاکستان میں معاشی ایمرجنسی کے حالات پیدا ہورہے ہیں، شدیدخطرہ ہے کہ کہیں ڈیفالٹ نہ ہوجائیں۔ نوازشریف کے جن 2 بچوں کے نام پیسے اور جائیداد ہے وہ بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں اور پاکستان واپس آنے کانام ہی نہیں لے رہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے عیدگاہ روڈ پر افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 6جون کو عدالت عظمیٰ میں ہمارے ماں بچہ اسپتال کی پھر تاریخ ہے انشا اللہ شیخ رشیدایکسپریس وے اورکالج کی تاریخیں بھی نکلیں گی۔تینوں منصوبے مکمل کرائیں گے۔ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ ملک کی اقتصادی صورتحال پریشان کن ہے، حالات معاشی ایمرجنسی کی طرف جارہے ہیں، ڈالر مزید مہنگاہوگا
تو لینے کے دینے پڑجائیں گے ان حالات میں شدیدخطرہ ہے کہ پاکستان بیرونی قرضوں میں ڈیفالٹ نہ ہوجائے۔ انہوں نے کہاکہ ابھی تک نہ تو حلقہ بندیاں فائنل ہیں اورنہ ہی ووٹرلسٹیں لیکن اس کے باوجود الیکشن میں جارہے ہیں اورآج این اے 60اور62میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے جبکہ این اے 61سے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان الیکشن لڑیں گے۔