محکمہ تعلیم کے نجی اسکولوں کوزائد فیسیں واپس کرنے کے احکامات

174

راولپنڈی (بی این پی )پرائیویٹ اسکول مالکان کو والدین سے زائد فیسیں وصول کرنا مہنگا پڑ گیا ہے اور زائد فیسیں ہر حال میں واپس کرنی پڑیں گی۔محکمہ تعلیم نے زائد فیسیں والدین کو لوٹانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے رواں سال پرائیویٹ اسکول مالکان کو 8 فیصد فیسیں بڑھانے کی اجازت دی گئی تھی مگر پرائیویٹ اسکول مالکان نے لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کو پس پشت ڈالتے ہوئے فیسوں میں 25سے 30 فیصد از خود اضافہ کر لیا تھا جس کی وجہ سے والدین پر اضافی بوجھ پڑ گیا تھا پرائیویٹ اسکول مالکان کی اس عدالتی حکم عدولی کے بعد محکمہ تعلیم کی جانب سے پرائیویٹ اسکول مالکان کو زائد فیسوں کی والدین کو واپسی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اور غریب والدین کی جیبیں خالی کرنے والوں کو زائد فیسں ہر حال میں واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔