مغرب کا بدترین نظام غریب کو غریب تر اور امیر کو امیر تر بنا رہا ہے

144

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی113کے امیر راناطٰہٰ خاں،نائب امیر ڈاکٹر محمد انور،جنرل سیکرٹری میاں عتیق الرحمن،الطاف حسین، چاندزیب خاں،ڈاکٹرعزیزمدنی اوردیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ پاکستان صرف ایک خطہ زمین نہیں ہے بلکہ یہ ملک عقیدے اور نظریے کے نام پر قائم ہوا اور ہم نے اللہ سے یہ عہد کیا تھا کہ اللہ کی مر ضی کے مطابق اس ملک کو چلایا جائے گا لیکن ہمارے حکمرانوں نے سودی نظام قائم کیا جو کہ اللہ سے جنگ کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ قرآن رمضان المبارک میں نازل ہوا ،ہمیں اس کتاب کواپنا امام اور حکمراں بنانا چاہیے تھا لیکن ہم نے ملک میں ہندوانہ اور مغرب کے مادر پدر آزاد نظام کو مسلط کردیا جس کی وجہ سے ملک میں بے حیائی پھیلی۔ انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ نے13 سال مکے میں سخت مشقت کے بعدمدینے میں اسلامی ریاست قائم کی اورزمین سے فسادوانتشار کو ختم کیا۔ا سلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ،ہمیں اپنے دین پر فخر ہونا چاہیے۔وہ قومیں ہمیشہ کیلیے غلام ہوجاتی ہیں جو دوسروں کے کلچر اور تہذیب کو خود پر مسلط کرتی ہیں۔ مغرب کا نظام بدترین نظام ہے جو غریب کو غریب تر اور امیر کو امیر تر بنا رہا ہے۔