اللہ پاکستان پر رحم کرے

122

زنا بالرضا کے حوالے سے تین قسطوں پر مشتمل شاہنواز صاحب کا کالم پڑھ کر آنکھیں کھل گئیں۔ اقوام متحدہ نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ حکومت پاکستان زنا بالرضا کا قانون پاس کروائے نواز شریف کے دور حکومت میں اقوام متحدہ کی زنابالرضا سے متعلق سفارش کو یہ لکھ کر ہم نے آپ کی تجویز نوٹ کرلی ہے۔ کیا نواز شریف صاحب کو پاکستان کا آئین اور قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے ، اگر یہ اجازت آپ اقوام متحدہ کو دیتے تو سوچنے کی بات یہ ہے کہ پاکستانی معاشرہ سوروں کا معاشرہ بن جائے گا، مسلم معاشرہ تو پھر کہیں نظر نہیں آئے گا، یہ وہ جانور ہے جو تمام جانوروں سے بے شرم، بے حیا جانور کہا جاتا ہے، وہ این جی اوز جو اپنے مظاہروں میں ’’میرا جسم میری مرضی‘‘ کہتی پھرتی ہیں پاکستانی قوم کی غیرت ابھی اتنی نہیں مری ہے۔
زنا بالرضا کا قانون پاس کرانے سے پہلے آئین اور قانون پاکستان کو دوبارہ پڑھ لیں آپ کو عوام ووٹ اس لیے نہیں دیتی کہ آپ اُن کے ایمان سے کھیلیں، اقوام متحدہ کے اگر ہم ممبر ہیں تو اُس کو یہ بھی سوچنا چاہیے کہ یہ مسلمان ملک ہے کشمیر کا مسئلہ تو 70 سال میں اقوام متحدہ نے حل نہیں کرایاہمیں تجاویزیں پیش کرتی رہتی ہے۔ یہ سب کچھ آپ لوگ اس لیے کرتے ہیں جو ان کے ایجنٹ بیٹھے ہوئے ہیں ان سے کروائیں گے۔ ہمارے حکمرانوں کو فوراً یہ تجاویز ان کے منہ پر مار دینی چاہیے اس ملک میں صرف اللہ کی اطاعت اور رسولؐ کی پیروی ہوگی۔
زاہدہ قادری، تیموریہ زون نارتھ ناظم آباد