گلگت ائر ٹریفک کنٹرولر کی حراست  کے خلاف سی اے اے کی ہڑتال

316

گلگت (صباح نیوز) گلگت میں ائر ٹریفک کنٹرولر یاسر اقبال کی حراست کے خلاف سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین نے ہڑتال کی جس کے باعث پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ پی آئی
اے ذرائع کے مطابق اسلام آباد گلگت کے درمیان پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا اور دن کی دونوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں جس کی وجہ سے سیکڑوں مسافروں کو شدید مشکلات پیش آئیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ائر ٹریفک کنٹرولر کو 5 گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا۔ واقعہ درختوں کی کٹائی اور معاوضے کے معاملے پر پیش آیا تھا۔