نوکنڈی ، شہری شدید گرمی سے بلبلا اٹھے ، پانی کی شدیدقلت

149

نوکنڈی (آئی این پی) نوکنڈی کے شہری 50 ڈگری سینٹی گریڈ گرمی کی وجہ سے بلبلا اٹھے،شہرمیں پانی کی شدیدقلت، بجلی کے کم وولٹیج اورآنکھ مچھولی کی وجہ سے شہری شدیدذہنی کوفت کا شکار ہوگئے ،کوئی نوٹس لینے والا نہیں ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل نوکنڈی پاکستان کے گرم ترین علاقوں میں شمارہوتاہے جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچ جاتاہے مگررمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں بجلی کی آنکھ مچولی وانتہائی کم وولٹیج کی وجہ سے روزے دارشدیدذہنی کوفت کاشکار ہیں اور واپڈا کا اسٹاف بھی اپنی ڈیوٹی کا پابندنہیں ہے ،نوکنڈی پاور ہاؤس کے اکثرجنریٹر خراب ہوکرناکارہ پڑے ہے مگر تاحال ان کومرمت نہیں کیاگیاہے اور صرف چند جنریٹرفعال ہے اور بجلی کا لوڈ زیادہ ہونے کی صورت میں وہ بھی ٹرپ کر جاتے ہیں اور انتہائی کم وولٹیج ہے جس کی وجہ سے صارفین کے کولرز،پنکھے، بلب، واشنگ مشین اورالیکٹرک کے دیگرقیمتی سامان جل رہے ہیں ،نوکنڈی شہری ایک طرف گرمی سے خاصے پریشان ہیں تودوسری جانب بجلی کی کم وولٹیج ،آنکھ مچھولی اورقلت آب سے روزے داروں کوسخت پریشانی کاسامناکرناپڑ رہاہے اور اس ماہ صیام میں واپڈا اور محکمہ پی ایچ ای کے ذمے داروں کو خوب بددعائیں دے رہے ہیں ۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ پاورہاؤس کے خراب جنریٹرزکوجلد فعال کرکے استعمال میں لایاجائے اور بجلی کی آنکھ مچولی اور کم وولٹیج پرقابو پاکرشہروں کومزید مشکلات سے نجات دلائے ۔