بلوچستان کی 11رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا

106

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کی 11 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا، حلف برداری کی تقریب گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے نگراں اراکین کابینہ سے حلف لیا، حلف اٹھانے والوں میں عبدالسلام خان، امام بخش بلوچ، منظور قزلباش، نصراللہ خلجی، فیض کاکڑ، حافظ خلیل احمد، ملک خرم شہزاد، محترمہ فرزانہ علی احمد، نوید کلمتی، آغا عمر بنگلزئی اور عنایت اللہ کاسی شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علاالدین مری سمیت اعلیٰ سول افسران، قبائلی عمائدین اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔