پی ٹی ایم نے عید پر احتجاج کی کال واپس لے لی

111

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنماؤں کی قبائلی عمائدین سے کامیاب ملاقات کے بعد پی ٹی ایم نے عید سے قبل اپنے کارکنان کی رہائی کی یقین دہانی پر شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں عید کے تیسرے دن ہونے والے احتجاج کی کال واپس لے لی۔حیات آباد میں شاہ جی گل آفریدی کی رہائش گاہ پر ہونے والے جرگے میں فاٹا گرینڈ الائنس کے سربراہ ملک خان مرجان، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اجمل خان وزیر، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان اور پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ سمیت کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ملک خان مرجان کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جلسوں اور احتجاج کے دوران فوج مخالف نعروں سے گریز کریں گے۔