نواز شریف اورچودھری نثارمیں اعتماد وبھروسا نہ رہا

146

اسلام آباد ( میاں منیر احمد) مسلم لیگ(ن) کی سیاسی تاریخ میں چودھری نثار اور نواز شریف کی دوستی اور ناراضی کی آنکھ مچولی، نہر کے 2کناروں کی طرح ساتھ ساتھ چلتی آرہی ہے تاہم دونوں میں باہمی اعتماد اور بھروسہ اب ماضی جیسا نہیں رہا اس بار انہیں مسلم لیگ(ن) میں مریم نواز اور سینیٹر پرویز رشید کا بھی سامنا ہے تاہم الیکشن میں آسان کامیابی کے لیے مسلم لیگ(ن) کا ٹکٹ انہیں چاہیے ہوگانواز شریف سے دوری کے باوجود چودھری نثار مسلم لیگ کے ٹکٹ کے بغیر الیکشن میں جاتے ہیں تو
مشکلات زیادہ ہوں گی کیونکہ جن پر وہ بھروسہ کیے بیٹھے ہیں اس جانب بھی صورت حال کچھ اچھی نہیں ہے۔ن لیگی ذرائع کے مطابق دونوں کے باہمی تعلقات میں پہلا بگاڑ جنرل مشرف کی بطور آرمی چیف برطرفی کے وقت آیا،جب اس وقت کے سیکرٹری دفاع جنرل افتخار علی خان( چودھری نثار کے بڑے بھائی) نواز شریف خواہش کے مطابق ان کے کام نہیں آئے دونوں میں دوسرا بگاڑ اس وقت ہوا جب نواز شریف نے اپنی جلاوطنی کے وقت جاوید ہاشمی کو مسلم لیگ(ن) کا قائم مقام صدر بنایا۔