خضدار: مسافر کوچ حادثے کا شکار، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

111

خضدار (آئی این پی) کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور گاڑی میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق کوچ میں سوار مسافر عید منانے کے لیے اپنے آبائی علاقوں میں جا رہے تھے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔