بری فوج کے سربرا ہ سمیت تینوں سروسز کے سربراہان کی قوم کو عید کی مبارکباد

97

راولپنڈی (اے پی پی) بری فوج کے سربرا ہ سمیت تینوں سروسز کے سربراہان نے قوم کو عید کی مبارکباد دی ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پرامن ماحول میں عید کی خوشیاں شہداء اور غازیوں کی مرہون منت ہیں۔ انہوں نے قوم کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہداء اور غازیوں کی جرآت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جنرل قمر جاوید با جوہ نے ملک کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان پر اپنی رحمتیں ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔