عالمی فٹبال کپ:انگلینڈ نے تیونس کو 2-1 سے شکست دیدی

79

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی فٹبال ورلڈکپ 2018ء کے 14 ویں میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری لمحات
میں گول اسکور کر کے تیونس کو 2-1 سے شکست دے دی۔انگلینڈ کی جانب سے دونوں گول ہیری کین نے کیے۔ میچ کے 11 ویں منٹ میں پہلا گول ہیری کین نے اسکور کیا۔ تیونس کی جانب سے فرجانی ساسی نے میچ کے 35 ویں منٹ میں گول اسکور کیا تاہم مقررہ وقت تک میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ اضافی وقت میں انگلینڈ کے ہیری کین نے پہلے منٹ میں گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔