سپریم کورٹ نے کوئلے کے جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز کرنے پر پابندی عائد کردی

271

شہر میں کھلے مقام پر کوئلہ ذخیرہ کرنے پر بھی پابندی عائد، سپریم کورٹ نے کوئلے کے جہاز پورٹ قاسم پر اتارنے کے انتظامات 6 ہفتوں میں مکمل کرنے کی ہدایات کیں،

کراچی (اسٹاف رپورٹر) درآمد شدہ کوئلے کو کراچی پورٹ پر آف لوڈ کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی جس کے دوران چیف جسٹس نے کوئلے کے جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز کرنے پر پابندی عائد کردی۔

سپریم کورٹ نے شہر میں کھلے مقام پر کوئلہ ذخیرہ کرنے پر بھی پابندی لگادی عائد کردی ہے اور ہدایات کی ہے کہ کوئلے کے جہاز پورٹ قاسم پر اتار نے کے انتظامات 6 ہفتوں میں مکمل کیے جائیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شہر کے مرکز میں کوئلہ اتار کر لوگوں کی زندگیوں سے کھیلا جا رہا ہے، انصاف کرنے بیٹھے ہیں اور انصاف کریں گے بھی، ہوسکتا ہے کوئی فیصلے سے خوش ہو یا ناراض۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کوئلے نے جو آلودگی پھیلائی سرمایہ کاروں کو اس کی پرواہ نہیں، میں کراچی کے لوگوں کو کوئلے کی دھول میں نہیں رہنے دوں گا، کسی کو احساس ہے کہ کوئلے کی دھول سے کیا بیماریاں جنم لے رہی ہیں؟

چیف جسٹس نے کہا کہ کسی بھی قیمت پر کوئلہ کا جہاز کراچی پورٹ پرنہیں اترنے دیں گے۔