نگراں وزیر اطلا عات سندھ جمیل یو سف کا سی پی این ای کا دورہ، میٹ دی ایڈ یٹرز سے خطاب۔

216

کراچی(اسٹا ف رپورٹر )نگرا ن وزیر اطلا عا ت ،قا نو ن ، ما حو لیا ت ،انفا ر میشن ٹیکنا لو جی جمیل یو سف نے کہا ہے کہ میڈیا کواچھی شخصیا ت کو اُ جا گر کر نا چا ہئے تا کہ عا م انتخا با ت میں اچھے لو گ منتخب ہو کر آئیں ۔میڈیا کو مختصر عرصے میں اچھے کامو ں کی تشہیر کیلئے اپنا کر دا ر کر کے مسا ئل کی نشا ندہی کر کے ان کے حل کیلئے تجا ویز دیں یہ با ت انہو ں نے آج سی پی این ای (کو نسل آف پا کستا ن نیو ز پیپز ایڈیٹرز ) کے پرو گرا م میٹ وی ایڈیٹرز کے دورا ن اخبا ر اور جرا ئد کے مدیرو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی ۔

اس مو قع پر ڈائریکٹر جنرل اطلا عا ت منصو ر احمد شیخ ،ڈائریکٹر اطلا عا ت زینت جہا ں ا ور ذوالفقا ر علی شاہ بھی مو جو د تھے ۔نگرا ن صو با ئی وزیر اطلا عا ت جمیل یو سف نے کہا کہ محکمہ اطلا عا ت میں بڑ ے پیمانے پر تبدیلی کی ضرورت ہے ۔شفا فیت کو یقینی بنا نے کیلئے پرا نے طریقہ کا ر کو تبدیل کر کے ہر سطح پر شفا فیت اور گڈ گورننس کو را ئج کر نے کی اشد ضرورت ہے ۔اوراس نظام کو تقویت پہنچا نے کیلئے عملی اقدا ما ت کر نے کی ضرورت ہے ۔

ہما ری توا نائیا ں ٹھیک اور صحیح طریقو ں پر نظا م چلا نے کیلئے صرف ہونی چاہیں گو کہ یہ دو ر مختصر ہے لیکن اگر اچھا اور مثبت کا م کر گئے تو یہ قوم کی خدمت ہو گی اور یہ ملک ہمیں جس مقصد کے تحت آزا د شکل میں ملا ہے اسکی قدر کر نی چاہئے ۔نگرا ن وزیر اطلا عا ت جمیل یو سف نے مزید کہا کہ افسرا ن کو تندہی اور ایما نداری کے ساتھ اپنے فرا ئض سمجھ کر انجا م دینے کیلئے کر دار ادا کر نا ہو گا کہ خرا بیا ں بہت ہیں انہیں بھی مشکلا ت اور مسائل کا سامنا ہے انہیں بھی سپو ر ٹ کرنے کی ضرورت ہے اور میڈیا بھی اچھے افسرا ن کو سپو ر ٹ کر یں تا کہ انکے مسائل بھی تر جیہی بنیا دو ں پر حل ہو سکیں ۔

محکمہ کے حوالے سے تما م معاملا ت کو ترجیہی بنیا دو ں پر حل کر نے کی ضرورت ہے ۔قبل ازیں سیکریٹری جنرل سی پی این ای ڈاکٹر عبدالجبا ر خٹک نے سی پی این ای کی جا نب سے نگرا ن وزیر اطلا عا ت جمیل یو سف کا خیر مقدم کیا انہیں محکمہ اطلاعات کے حوالے سے معا ملا ت کے با ر ے میں آگاہی دی جن میں قا نو ن کی خلا ف ورزی اور اشتہا را ت کی منصفانہ تقسیم ،التواء میں پڑ ے ہو ئے فنڈز کی فراہمی ،ویب سائٹ پر اشتہا را ت کو آویزا ں کر نے ،ادا ئیگی کے معاملات کو اشتہا ر ی ایجنسیو ں کے بجا ئے محکمہ اطلاعا ت کی طر ف سے ادا ئیگی ،فر یڈم آف ایکسپریشن ،را ئیٹ آ ف انفا ر میشن ایکٹ ،میڈیا ہا ؤ سز کے حوالے سے اقتصادی بحرا ن ،پی بی اے اور اخبا را ت و ایجنسیو ں کی جا نب سے بروقت ادا ئیگی کے حوالے سے بھی تجا ویز دیں ۔

سیکریٹری جنرل سی پی این ای ڈاکٹر جبار خٹک ، اکرا م سیہگل اور دیگر نے بھی اپنی اپنی مثبت تجا ویز دیں کہ محکمہ اطلا عا ت اور اخبا ر ی مدیرا ن کے در میا ن مثبت اور سازگا ر ماحول کو فرو غ دینے ،اشتہا را ت کی منصفا نہ تقسیم ،ادائیگیو ں کے شیڈول ،ویب سائٹ پر آویزا ں اور دونوں کے ما بین ایک پل کے کر دار کے حوالے سے تفصیلی تجا ویز دی گئیں ۔

صو با ئی وزیر نے ڈی جی اطلا عا ت و دیگر افسران کو بھی کہا کہ تما م ادا ئیگیو ں کو یقینی بنا کر ویب سائٹ پر آویزاں کی جا ئیں ۔کمپلین کونسل پر فو ر ی کا م شرو ع کیا جائے ۔اب یہ ایکٹ بن چکا ہے ۔زیا دہ سے زیا دہ را بطو ں کو فرو غ دیا جا ئے اور شکا یا ت کا ازالہ کیا جا ئے میڈیا بھی اپنا مثبت کر دار ادا کر کے محکمہ اطلا عا ت کو صحیح خطوط پر استوار کرنے کیلئے اپنا تعا ون اور کر دار ادا کر ے ۔