این اے 245‘ ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی مسترد

114

کراچی(ویب ڈیسک) ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے این اے 245 سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے قومی اسمبلی کی نشست پر کراچی کے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں این اے 245،241 اور 247 کے حلقے شامل ہیں۔ ریٹرننگ افسر احسان خان نے حلقہ این اے 245 سے ڈاکٹر فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جس کے بعد انہیں مسترد کردیا گیا۔ ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ ایم کیوایم رہنما فاروق ستار 2 مقدمات میں مفرور ہیں اور انہوں نے کاغذات نامزدگی میں مفروری کا ذکر نہیں کیا جس بناء پر ان کے کاغذات مسترد کیے گئے۔