سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور

255

نارووال(ویب ڈیسک) حلقہ این 78 نارووال سے ریٹرننگ آفیسر محمد عثمان نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے‘ آزاد امیدوار محمد طیب میر ایڈووکیٹ کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات ریٹرننگ آفیسر محمد عثمان نے مسترد کر دیے جبکہ ان کے مخالف امیدوارپی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق کے کاغذات نامزدگی بھی منظورکر لیے گئے۔ ابرارالحق کے خلاف کسی نے کوئی اعتراض داخل نہیں کیا۔ اسی طرح حلقہ پی پی پچاس سے ن لیگ کے امیدوار وسیم بٹ کے کاغذات منظور ہو گئے۔ علاہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کے مسائل حل کرنے میں بڑی بری طرح ناکام ہو چکی ہے مسلم لیگ ن کی کریشن اور پاکستان مخالف پالیسیاں سامنے آئی ہیں۔ ان شاء اللہ 25 جولائی کا دن پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کا دن ہو گا۔