عمران خان، آصف زرداری، شہباز شریف سمیت دیگر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

242

کراچی(ویب ڈیسک)عام انتخابات 2018ءکے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے آ خر ی روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری ،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان،مسلم لیگ( ن) کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کئی سیاستدانوں کے کا غذات نا مز د گی منظو ر کر لیے گئے، تفصیلات کے مطا بق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی این اے 246 لیاری کی نشست کے لیے جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے این اے 53 اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔

این اے 132اہور کے لیے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ این اے 124 سے بھی حمزہ شہباز کے نامزدگی فارم منظور کیے گئے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے این اے 131 لاہور اور سابق صدر آصف علی زرداری کے این اے 213 نوابشاہ کے لیے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، دونوں رہنماں کے نامزدگی فارمز پر اٹھائے گئے اعتراضات ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کردیے۔جمعیت علما اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقہ این اے 38 سے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے نارووال کے حلقہ این اے 78، ملتان کے حلقہ این اے 155 سے جاوید ہاشمی، چار سدہ کے حلقہ این اے 23 سے آفتاب شیر پا اور چنیوٹ کے حلقہ این اے 99 سے فیصل صالح حیات کے بھائی اسد حیات کے کاغذات منظور کرلیے گئے۔

بلوچستان اسمبلی کی سابق اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ سے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔فیصل آباد کے حلقہ این اے 106 سے ریٹرننگ افسر نے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ ڈپٹی میئر کراچی ارشد ووہرا کے این اے 254 اور این اے 255 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ این اے 245 کراچی سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما محمد حسین خان اور اسی حلقے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار قیصر نظامانی کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔این اے 175 رحیم یار خان سے سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی، این اے 246 کراچی سے (ن)لیگی امیدوار سلیم ضیا اور بدین کے حلقہ این اے 230 سے بی بی یاسمین شاہ کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔ مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز کے لاہور کی صوبائی اسمبلی پی پی 173 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، تحریک انصاف کے سرفراز کھوکھر کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات ریٹرننگ افسر خاور رفیق نے مسترد کرتے ہوئے نامزدگی فارم منظور کیے۔

مریم نواز کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 سے پہلے ہی کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں۔ قصور کی صوبائی اسمبلی پی پی 176 سے مسلم لیگ (ن)کے رہنما ملک محمد احمد خان کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔بدین کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 74 سے گرینٹ ڈیموکریٹک الائنس کے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔