مشاہد اللہ خان کے صاحبزادے افنان خان کے کاغزات نامزدگی منظور

450

افنان خان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر کراچی سے انتخابات میں حصہ لیں گے

کراچی(ویب ڈیسک) پا کستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ خان کے صاحبزادے افنان خان کے کاغزات نامزدگی منظور کر لیے گئے،افنان خان نے این اے 247 کراچی سے کاغزات جمع کرائے تھے،تفصیلات کے مطا بق افنان خان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر شہر قائد کے اہم حلقے سے الیکشن لڑیں گے مشاہد اللہ خان این اے 249 سے الیکشن نہیں لڑیں گے مشاہد اللہ خان کی جگہ شہباز شریف کراچی سے قسمت آزمائی کریں گے، کا غزات نا مز دگی منظور ہو نے کے بعد افنان خان نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ (ن) لیگ نے کراچی میں امن بحال کرایا اور یہی جما عت ہی شہر قائد میں عوام کی حالت تبدیل کرے گی، کراچی کے اسٹیک ہولڈرز نے شہر کا بیڑہ غرق کر دیا ، کراچی کے مسائل کا واحد حل مسلم لیگ ن ہے ۔