پی پی 173 سے بھی مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور

194

مریم نواز کے این اے 125اور127سے کاغذات نامزدگی پہلے ہی منظور ہوچکے ہیں

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کے پی پی 173 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر نے پی پی 173 سے ن لیگ کی رہنما مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت کی،تحریک انصاف کے سرفراز کھوکھر نے مریم نوازکے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر کررکھے تھے، آر او نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعدمخالف امیدوار کے اعتراضات مسترد کر دیے اورپی پی 173 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظورکر لیے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز کے این اے 125اور127سے کاغذات نامزدگی پہلے ہی منظور ہو چکے ہیں۔