الیکشن کے حوالے سے بے یقینی کی صورتحال ابھی تک برقرار ہے

113

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)متحدہ مجلس عمل کے امیدوارحلقہ پی پی112راناعدنان خان نے کہا ہے کہ کہ الیکشن کے حوالے سے بے یقینی کی صورتحال ابھی تک برقرار ہے ۔ نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کا فرض ہے کہ وہ انتخابات پر چھائی بے یقینی کی گرد کو صاف کریں ۔اگر یہی صورتحال رہی تو لوگ 24جولائی کو بھی پوچھ رہے ہوں گے کہ کیا الیکشن ہونگے؟ ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن صاف و شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے لیے اپنے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کرے اور ایسے لوگوں کو انتخابات سے دور رکھے جو 62/63پر پورا نہیں اترتے۔اگر الیکشن کمیشن نے اسی طرح خاموشی سادھے رکھی تو پہلے کی طرح ایک بار پھر چور لیٹرے ایوانوں پر قابض ہوجائیں گے۔عوام ملک میں نظام مصطفیﷺ کے لیے متحدہ مجلس عمل کا ساتھ دیں۔حق و باطل کے معرکہ میں غیر جانبدار رہنا خود کو ہلاکت میں ڈالنا ہے الیکشن پر ابھی تک بے یقینی کے گہرے باد ل چھائے ہوئے ہیں اور الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے کے باوجود عوام ابھی تک گومگوں کی صورتحال سے دوچار ہیں ایسے لگتا ہے کہ اگر نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن نے فوری طور پر عوام کو اعتماد میں نہ لیا تو لوگ 24جولائی کو بھی الیکشن کے متعلق پوچھ رہے ہونگے۔ کرپٹ اور نااہل حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدل و انصاف اور خیر و برکت صرف اسلامی نظام میں ہے۔اس لیے عوام ملک میں شریعت کے نظام اور آئین کی بالادستی کے لیے متحدہ مجلس عمل کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے دین کے غلبہ کی جدوجہد سے بڑھ کر کوئی افضل کام نہیں۔عوام حق و باطل کے اس معرکے میں حق کی قوتوں کے ہاتھ مضبوط کریں ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں حق و باطل کی کشمکش روز اول سے ہے اور قیامت تک جاری رہے گی اور ہمارا امتحان یہ ہے کہ ہم حق کا ساتھ دیتے ہیں یا باطل کا۔انہوں نے کہا کہ نمرود کے مقابلے میں ابراہیمؑ اور فرعون کے مقابلہ میں موسیٰ ؑ کھڑے ہوئے اور آج کے فرعونوں کے خلاف عوام کو متحد ہوکر حق کے ساتھ کھڑاہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام ایم ایم اے کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں،ہم وعدہ کرتے ہیں کہ پاکستان کو ایک اسلامی ویلفیئر پاکستان بنائیں گے اور عوام کی 70سالہ محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔