الیکشن کمیشن کی انتخابی ضابطہ اخلاق کے حوالے سے ہدایات جاری

758
راولپنڈی، واضح ہدایت کے باوجود ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،میٹرو پلر کے ساتھ بینر لگادیے گئے
راولپنڈی، واضح ہدایت کے باوجود ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،میٹرو پلر کے ساتھ بینر لگادیے گئے

انتخابی مہم کے لیے پوسٹرز اور بینرز کے سائز مقرر، غیر متعلقہ شخصیات کی تصاویر لگانا بھی ممنوع، تمام اقسام کے پینافلیکس اور ہورڈنگ کے استعمال پر مکمل پابندی

کسی بھی پبلسٹی میٹریل میں ضابطہ اخلاق کی کوئی بھی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، مانیٹرنگ ٹیموں کو بھی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت

الیکشن کمیشن کی انتخابی ضابطہ اخلاق کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔ کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ہدایات کے مطابق کسی بھی پبلسٹی میٹریل میں ضابطہ اخلاق کی کوئی بھی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ضابطہ اخلاق میں انتخابی مہم کے لیے پوسٹرز اور بینرز کے سائز مقرر کردیے گئے ہیں۔

بینرز پر غیر متعلقہ شخصیات کی تصاویر لگانا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔تمام اقسام کے پینافلیکس اور ہورڈنگ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے۔الیکشن کمیشن نے مانیٹرنگ ٹیموں کو بھی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔