لاہور، ایپلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے اقلیتی امیدواروں کی اپیلیں خارج کردیں

179

ٹربیونل نے لاہور کے حلقہ این اے 131 سے (ق) لیگ کی امیدوار زیبا احسان کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور کے ٹربیونل نے تحریک انصاف کے اقلیتی امیدواروں مہندر سنگھ پال، یوڈسٹر چوہان، ہارون گل، اعجاز مسیح اور پیٹر گل کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ریٹرننگ افسران کے فیصلے برقرار رکھے اور پی ٹی آئی کے اقلیتی امیدواروں کی اپیلیں خارج کردیں جبکہ لاہور کے حلقہ این اے 131 سے مسلم لیگ (ق)کی امیدوار زیبا احسان کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ جمعرات کو لاہور کے ایپلٹ ٹربیونل کے جسٹس فیصل زمان خان نے تحریک انصاف کے اقلیتی امیدواروں کی اپیلوں پر محفوظ کیا گیا

فیصلہ سناتے ہوئے ریٹرننگ افسران کے فیصلے برقرار رکھے ہیں۔ ایپلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی اقلیتی امیدواروں کی تمام اپیلیں خارج کردیں، پی ٹی آئی کی جانب سے مہندر سنگھ پال، یوڈسٹر چوہان، ہارون گل، اعجاز مسیح اور پیٹر گل نے ایپلٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی۔

الیکشن ٹربیونل نے لاہور کے حلقہ این اے 131 سے مسلم لیگ (ق)کی امیدوار زیبا احسان کی اپیل پر بھی فیصلہ محفوظ کرلیا۔اپیل کنندہ نے درخواست میں کہا کہ ریٹرننگ آفیسر نے حقائق کے برعکس کاغذات مسترد کیے، آر او نے تجویز کنندہ کے حلقے سے نہ ہونے پر کاغذات مسترد کیے تاہم تجویز کنندہ حلقے میں ہی ووٹ کاسٹ کرتا رہا ہے۔