۔22 جون تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پراپیلیں دائرہوں گی
اپیلٹ ٹربیونلز23 سے 27 جون تک اپیلوں کونمٹائیں گے
ملک بھرمیں اپیلٹ ٹربیونلز نے کام شروع کردیا جس کے بعد 22 جون تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پراپیلیں دائر ہوں گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھرکے 849 حلقوں کے لیے 21 اپیلٹ ٹربیونلز بنائے گئے ہیں،اپیلٹ ٹربیونلز نے کام شروع کردیا جس کے بعد 22 جون تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پراپیلیں دائرہوں گی۔ اپیلٹ ٹربیونلز23 سے 27 جون تک اپیلوں کونمٹائیں گے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران سے 21 ہزار امیدواروں کی تفصیلات مانگ لیں جس کے بعد امیدواروں کے حلف نامے اوراثاثوں کی تفصیلات ویب سائیٹ پر شائع کی جائیں گی۔ ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کا ڈیٹا اسکین کرکے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ بھجوانا شروع کر دیا۔