این اے 67،فواد چودھری کے کاغذات نا مز دگی پر اعتراض مسترد

281
وفاقی وزیر فواد چودھری۔ ۔(فائل فوٹو)۔

اسٹیٹ ٹربیونل نے تحریک انصاف کے حلقہ این اے 67 سے امیدوار فواد چودھری کے کاغذات پر اعتراض مسترد کردیے۔ بدھ کو اپیلٹ ٹربیونل میں این اے 67 جہلم میں فواد چودھری کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اپیلٹ ٹربیونل نے درخواست گزار کے اعتراضات مسترد کردیے۔ اپیلٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے فواد چودھری کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ۔ ٹربیونل نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کی جانب سے ٹھوس شواہد نہیں دیے گئے۔ فیصلہ اپیلٹ ٹربیونل کے جسٹس عباد الرحمن لودھی نے دیا۔