قوم وڈیروں، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے چنگل میں پھنسے ہوئی ہے، رائے اکرم

176

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) متحدہ مجلس عمل کے امیدوار حلقہ پی پی 115 رائے اکرم کھرل، چودھری سلیم گجر اور دیگر نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان جس مقصد کے لیے حاصل کیا گیا تھا ایم ایم اے کے ذریعے سے وہ خواب شرمندہ تعبیر ہوگا اور پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست بنے گا۔ اس کے فیصلے واشنگٹن کے احکامات کے بجائے قرآن وسنت کے مطابق ہوں گے۔ مہنگائی، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ، جرائم، غنڈہ گردی کا خاتمہ ہوگا۔ انصاف، تعلیم اور علاج مفت ہوگا۔