اسلامی دفعات کا تحفظ ہمارے منشور کی پہلی ترجیح ہے،سردار ظفر حسین

106

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) متحدہ مجلس عمل کے رہنما اور امیدوار این اے 109 سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کا منشور ملکی ترقی و خوشحالی اور عالمی برداری میں پاکستان کے عزت و وقار کا ضامن ہوگا۔ ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ اور آئین پاکستان میں موجود اسلامی دفعات کا تحفظ ہمارے منشور کی پہلی ترجیح ہے۔ باوقار اور آزاد خارجہ پالیسی اور تمام ممالک سے برابری کی بنیاد پر تعلقات قائم کریں گے۔ تعلیم اور علاج کی سہولتیں سب کے لیے یکساں ہوں گی۔ تعلیم اور علاج سہولتیں سب کے لیے یکساں ہوں گی۔ اتفاق رائے سے نئے ڈیموں کی تعمیر کریں گے اور بجلی کی ترسیل کا مؤثر نظام بنایا جائے گا اور بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا مؤثر تدراک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے مقامی آبادی کے لیے روزگار مہیا کیا جائے گا۔ چھوٹی صنعتوں اور دستکاریوں کا اجرا ہوگا اور قومی صنعتوں کو بحال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی میں بیرون ملک پاکستانیوں کا کردار نہایت اہم ہے۔ ایم ایم اے اوورسیز پاکستانیوں کے بھجوائے گئے زرمبادلہ کی حفاظت کرے گی ان کو ووٹ کا حق دیا جائے گا۔