الیکشن کمیشن عملے کو ووٹر لسٹوں کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کریں‘ شیخ رشید

265

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے عملے کو ووٹر لسٹوں کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کر یں تا کہ امیدوارالیکشن مہم اور الیکشن میں پولنگ ایجنٹس ،پولنگ کیمپس کے لیے معاونین کے کی ذمہ دارایاں لگا سکیں۔چیف الیکشن کمشنر سردار اسلم کے لیے جاری کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ گذشتہ چار دنوں سے میرے ساتھی اور اسٹاف الیکشن کمیشن سے ووٹر فہرستیں حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کامیابی نہیں ہوسکی ،

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ الیکشن کمیشن نے بہت محنت کی ہے لیکن اب الیکشن میں دن ہی کتنے رہ گئے ہیں ابھی تک ووٹروں کی فہرستیں نہ ملنا مشکلات پیدا کررہا ہے ،کس طرح شدید گرمی میں 350پولنگ اسٹیشنوں کے لیے پولنگ ایجنٹس ،پولنگ کیمپ لگانے، معاونین اور دیگر تیاریوں کو حتمی شکل دے سکے گا۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے اپیل کر رہا ہوں کہ ووٹر لسٹیں جاری کریں ،مجھے امید ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اس کا بروقت نوٹس لیں گے ۔