الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کے بعد مخصوص نشستوں کیلیے فہرست جاری کر دی

162

الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کے بعد مخصوص نشستوں کے لیے فہرست جاری کر دی‘ 273 کاغذات منظور جبکہ 857مسترد کردیے ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے 237امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔ جس میں سے 165 مسترد جبکہ 72 منظور کر لیے گئے۔ صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے 661 فارم جمع کروائے گئے۔ جن میں سے 488 مسترد اور 173 منظور کر لیے گئے ذرائع کے مطابق غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں کے لیے 232 فارم جمع کروائے گئے۔ جن میں سے 204 مسترد اور 28 کو منظور کیا گیا۔