الیکشن کمیشن،بلو چستان میں سیکرٹریز‘ کمشنر اور پولیس افسران کے تبادلے

204

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں تقرر یوں و تبادلوں کی اجازت دیتے ہوئے سیکرٹریز‘ کمشنر اور پولیس افسران کے تبادلے کردیے۔ بدھ کو الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں تقرر و تبادلوں کی اجازت دیدی۔ سیکرٹریز‘ کمشنر‘ ڈپٹی کمشنر اور پولیس افسران کے تبادلے کئے گئے۔ حیدر علی سیکرٹری داخلہ‘ بابر خان وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری مقرر کئے گئے۔ غلام علی بلوچ کو ممبر سی ایم آئی ٹی تعینات کیا گیا عثمان خان کمشنر نصیر آباد‘ محمد ایاز کمشنر سبی تعینات کئے گئے۔ ہاشم غلال کمشنر کوئٹہ اور جاوید شاہنوانی کمشنر مکران ڈویژن تعینات کئے گئے۔