راولپنڈی‘ ہوٹل کی چیکنگ کے دوران فوڈ اتھارٹی ٹیم کو یرغمال بنالیا گیا

95

راولپنڈی (آن لائن)مری مال روڈ پر سابق لیگی وزیر کے ہوٹل کی چیکنگ کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ کیا گیا اورہوٹل بند کرکے ٹیم کو یرغمال بنالیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ہفتے کے روز مری مال روڈ پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں مختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ہوٹل کے کچن کی حالت انتہائی خراب تھی اور ہر طرف گندگی پھیلی ہوئی تھی اور ہوٹل کو سیل کیا جانا تھا‘چیکنگ کے دوران مسلم لیگ ن کے سابق وزیر راجا اشفاق سرور کے ہوٹل کے کچن کی چیکنگ کے لیے ٹیم پہنچی تو ہوٹل انتظامیہ نے پہلے ہاتھا پائی کی اور پھر بعد میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی سمیت پوری ٹیم کو یرغمال بنا کر ہوٹل میں بند کر دیا۔