راولپنڈی،متحدہ مجلس عمل و جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار کی انتخابی مہم تیز

116

راولپنڈی (وقائع نگارخصوصی)متحدہ مجلس عمل وجماعت اسلامی کے نامزد امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی13محمدتاج عباسی کی انتخابی مہم تیزتر،پورے حلقے میں یونین کونسل اور وار ڈ سطح تک پلاننگ مکمل ہونے کے بعد ذمے داران اورکارکنان ڈورٹوڈورعوامی رابطہ مہم میں مصروف ہیں ،امیر زون امتیاز علی اسلم نے جے آئی یوتھ پی پی13کے صدرسرداررفیع الدین کوہدایت کی کہ وہ پورے انتخابی حلقے میں جے آئی یوتھ کی ون بوتھ10 یوتھ کی پالیسی پرایک ہفتے میں 100فیصد عمل کویقینی بنائیں اورپورے حلقے میں نوجوانوں کومتحرک کریں۔ محمد تاج عباسی نے رحمت آباد ،گلریز،مورگاہ سمیت دیگر علاقوں میں کارنر میٹنگز،عوامی اجتماعات اور علاقے کے زعما سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے رحمت آباد میں سالہاسال سے عوامی خدمت کی ایک تاریخ رقم کی ہے۔ پورے پنجاب میں اس یونین کونسل کوماڈ ل یونین کونسل قراردیا گیا ہے اورہم نے بطورچیئرمین یہاں کے مسائل کوحل کرکے دکھایا ہے ،حلقے کے عوام کے سامنے ہے کہ دیگریونین کونسلوں اوروارڈزمیں صوبائی ووفاقی حکومت ہونے کے باوجود مسائل کوحل کرنے کے بجائے عوام کے لیے ہمیشہ مسائل ہی پیداکیے گئے ہیں، ہمارایہ حلقہ دارالحکومت سے متصل ہونے کے باوجود مسائل کا شکارہے،پانی ،تعلیم ،صحت جیسی بنیادی سہولیات میسرنہیں ہیں،بے ہنگم ٹریفک کے حوالے سے کوئی پلاننگ نہیں ہے جس کے باعث حادثات کے علاوہ اس رش کے باعث یہاں کے عوا م شدید ذہنی اذیت کاشکارہیں،ہم نے اس سے قبل بلدیاتی الیکشن میں بھی دعوے نہیں کیے تھے، عوام نے اعتماد کیا توہم نے ان کو عملی خدمت کرکے دکھایا کہ دعوے اورعمل میں کیا فرق ہوتا ہے ،پی پی 13کے عوام نے اعتماد کیا توان شاء اللہ علاقے کے تمام بنیادی مسائل کے حل کے علاوہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں ناموس رسالت ﷺاوراسلام کے محافظ کاکرداراداکریں گے اورعوامی فلاح کے منصوبوں کے حوالے سے قانون سازی کریں گے ۔اس موقع پر وائس چیئرمین یونین کونسل رحمت آباد شیخ عبدالحمیداور ناظم انتخاب ملک محمد الیاس سمیت علاقے کے معززین نے بھی خطاب کیا ۔