قوم چند مخصوص خاندانوں کی مسلسل حکمرانی  سے تنگ آ گئی ہے، رائے اکرم کھرل

124

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی)متحدہ مجلس عمل کے امیدوارحلقہ پی پی115رائے اکرم کھرل، چودھری سلیم گجرنے کہا ہے کہ 25 جولائی سیاست کے فرعونوں کی رسوائی کا دن ثابت ہوگا۔ کرپشن کے بت پاش پاش ہونے والے ہیں۔ قوم ووٹ کا درست استعمال کر کے نئے انقلاب کی بنیاد رکھے گی۔ قوم کو ذلت اور اذیت دینے والے عوام کے موڈ سے خوفزدہ ہیں۔ ن لیگ میں پھیلتی بغاوت اب رک نہیں سکے گی۔ بار بار اقتدار میں آنے والے کارکنان کو مزارع سمجھتے ہیں۔ پڑھے لکھے نوجوان سیاسی فرعونوں کی دکان کے سیلز مین نہ بنیں۔ ملک کو نئی قیادت اور نئے نظام کی ضرورت ہے۔ قوم چند مخصوص خاندانوں کی مسلسل حکمرانی سے تنگ آ چکی ہے۔ کرپشن کے خلاف عوام کی نفرت تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔ قوم اپنی تقدیر بدلنے کے لیے اپنے نمائندے بدلے۔