نوجوانوں کی اسلامی خطوط پر تربیت وطن عزیز کی سلامتی کیلیے ضروری ہے

134

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)اسلامی جمعیت طلبا زرعی یونیورسٹی کے ناظم فاروق اعظم نے کہا ہے کہ نوجوان طلبہ قوم کا مستقبل ہیں ان کی اسلامی خطوط پر تربیت وطن عزیز میں رسولؐکے نظام اور ملک کی سلامتی کیلیے ازحد ضروری ہے اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوانوں نے تحریک ختم نبوت ہراول دستے کا کردارادا کرکے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا وہ ہماری تاریخ کا سنہرا باب ہے آج پھر وطن عزیز میں طرح طرح کے فتنے سراُٹھا رہے ہیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نوجوان کا اخلاق تباہ کیا جارہا ہے بھارتی ثقافت کو تیزی سے پاکستان پر غالب کیا جارہا ہے نوجوان دو قومی نظریے سے دور اور حصول پاکستان کے مقاصد سے بے خبر ہیں فتنہ قادیانیت دیمک کی طرح نوجوانوں اور ملک کو نقصان پہچانے کے درپے ہے۔ سابقہ حکمران اقتدار کے نشے میں وطن عزیز کو کھوکھلا کرچکے ہیں ان کی بے حسی نے ملک کو نظریاتی جغرافیائی ، اندرونی اور بیرونی محاذ پر مسلسل ناکامیامیوں کا شکار کیا، ایسے میں آج کے نوجوانوں کو نبی کریمؐکے دور کے نوجوانوں کو رول ماڈل بنانا ہو گا ۔اگر موجودہ قائدین نے نوجوان نسل کے کردار واخلاق کو صحیح کرنے کے لیے اپنا کردار ادا نہ کیا تو تاریخ ہمیں ہرگز معاف نہیں کرے گی۔