بھارتی میجر نے اپنے فوجی دوست کی بیوی کو قتل کردیا

649

بھارتی فوج کے حاضر سروس میجر نے اپنے فوجی دوست کی بیوی کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر نکھل پانڈا نے اپنے میجر دوست کی بیوی کو چلتی گاڑی سے پھینکا پھر اسے  روند ڈالا اور فرار ہوگیا۔

پولیس نے میجر کو موبائل فون کی لوکیشن کی مدد سے میرٹھ سے گرفتار کرلیا جبکہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ،40 سالہ میجر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے دوست کی بیوی 35 سالہ شائلزہ دیویدی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن خاتون کے انکار پر اس کی جان لی ۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ میجر نکھل ہانڈا مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا تھا اور اسے تین ہزار سے زیادہ فون کالز اور مسیجز بھیجے تھے۔میجر نکھل بہانے سے اپنے دوست کی بیوی کو گاڑی میں سیر کرانے کے لیے لے گیا اور دوران سفر شادی کی پیشکش کی۔

جب خاتون نے شادی سے انکار کیا تو نکھل طیش میں آگیا اور اس نے چلتی گاڑی سے خاتون کو پھینک دیا اور اتنا ہی نہیں خاتون کو گاڑی سے روند بھی ڈالا اور قتل کے بعد فرار ہوگیا۔