سعودی فوجی ٹریننگ کیلئے بھارت جائیں گے

589

سعودی عرب کے فوجی ٹریننگ کیلئے بھارت جائیں گے، سعودی کیڈٹس بھارت کی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں تربیت حاصل کریں گے۔

سعودی اخبار کے مطابق بھارتی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے والے پانچ سعودی فوجیوں کا یہ دوسرا گروپ ہوگا۔

سعودی عرب میں تعینات بھارتی سفیر کا کہنا ہے کہ اس تربیت کا مقصد دونوں ملکوں میں دوستانہ تعلقات میں مزید اضافہ کرنا ہے۔

سعودی کیڈٹس کی بھارتی فوجی اکیڈمی میں تربیت کا معاہدہ 2014 میں موجودہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے دورہ بھارت کے موقع پر ہوا تھا جب وہ سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع تھے۔