کراچی کے مختلف علاقوں میں مون سون کی پہلی بارش

547

شہر کے مختلف علاقوں میں مون سون کی پہلی بارش برس گئی ،جس سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔

کراچی میں بادل کیا برسے،جیسے ہرچہرہ کھل اٹھا،صبح سے گہرے بادلوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں،ٹھنڈی ہوا نے موسم کو انتہائی حسین بنایا ہوا ہے۔

یونیورسٹی روڈ، شارع فیصل، گلستان جوہر،ملیر،سپرہائی ویگرومندر سمیت دیگرعلاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

بارش کے باعث شہر کی سڑکوں پر پھسلن ہے،درجنوں موٹر سائیکل سوار بھی پھسل کر زخمی ہوگئے ہیں۔

بارش موسم کو تو خوشگوار بنا رہی ہے لیکن اس سے انتخابی مہم متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کے دوران تیز ہوائیں چلنے کی وارننگ جاری کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جن کی رفتار 25 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ مون سون کی بارش میں گرج چمک ہوتی ہے البتہ شہر میں بہت تیز بارشوں کا امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی سے 15 اگست تک معمول کی بارش کا امکان ہے اور 15 اگست کیبعد معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔