ممبئی میں چارٹرڈ طیارہ گر کرتباہ، 5 افراد ہلاک

313

ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی میں چارٹرڈ طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں جوہو ایرو ڈروم سے اڑان بھرنے والا چارٹرڈ طیارہ سارووڈے نگر کے قریب لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا اور تعمیراتی سائٹ پر جاگرا جس سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی ۔امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے طیارے کی آگ پر قابو پالیا اور لاشوں کو شناخت کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طیارہ تعمیراتی سائٹ پر گرنے سے آگ کی لپیٹ میں آگیا تھا جبکہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ سمیت 3 مسافر اور ایک راہگیر شامل ہے۔

حادثے کا شکار 12 نشستوں والا یہ طیارہ  اتر پردیش حکومت کا تھا، جو 1995 سے استعمال کیا جارہا تھا۔