پی پی6 مری کا انتخابی ٹکٹ جماعت اسلامی کے سینئررہنما سجاد احمد عباسی کے نام ہوگیا

196

راولپنڈی ( نمائندہ جسارت) متحدہ مجلس عمل کا ضلع راولپنڈی میں آخری سیٹ پر بھی فیصلہ۔ پی پی6 مری کا انتخابی ٹکٹ جماعت اسلامی کے سینئررہنما سجاد احمد عباسی کے نام ہوگیا۔ ایم ایم اے کے ضلعی صدر شمس الرحمن سواتی کے ترجمان کے مطابق جمعیت علما اسلام اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے پی پی6 مری کے نشست پر سجاد احمد عباسی کو ایم ایم اے کا ٹکٹ جاری کردیا گیا۔ ضلع راولپنڈی میں ایم ایم اے کی 100 فیصد نشستوں پر اتفاق رائے سے فیصلہ ہوگیا ہے اور نامزد امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم کو تیز تر کردیا جس میں اتحادکی تمام جماعتیں مل کر امیدواروں کی انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔